وائرل ویڈیو کا نوٹس، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کا ملازم معطل

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے ایکشن لیتے ہوئے مریضوں کیساتھ بدتمیزی اور نازیبا زبان کے استعمال پر محکمہ صحت کے ملازم کو معطل کر دیا۔ مشیر صحت کے مطابق محکمہ صحت کا ہر ملازم ایک مسیحا ہونا چاہیے، مریضوں کا آدھا علاج عملے کے رویے سے ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے رویوں کی وجہ سے عوام سرکاری ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرتے، ایسے رویوں سے سرکاری ہسپتالوں کے ساکھ کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔
مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے او پی ڈی اردلی سبحان اللہ نے رولز کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، ملازم کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر دو رُکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تین دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کریگی۔ وائرل ویڈیو پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کا ملازم معطل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق