44353052 77649367

واحد قومی نصاب پالیسی کی تشکیل کے لئے حکومت نے تمام صوبوں سے مشاورت کی ہے


ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی تعلیم کے وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے واحد قومی نصاب پالیسی کی تشکیل کے لئے تمام صوبوں سے مشاورت کی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کے ایسے بہترین افراد کی خدمات حاصل کی ہیں جنہیں نصاب کی تشکیل میں بہت مہارت ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ دوہزارسترہ میں منظورکئے جانے والے ایک قانون میں کہا گیا ہے کہ طلباء کو قرآن پاک کی تعلیم دی جائے گی اورحکومت تعلیمی اداروں میں بہترین اسلامی تعلیم دینا چاہتی ہے، حکومت کا یہ اقدام عوام کے درمیان سماجی امتیاز ختم کرنے کی طرف پہلاقدم ہے-

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ