واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارتیں نیلام کرنے کی منظوری

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارتیں نیلام کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک :پاکستان کی وفاقی کابینہ نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر استعمال دو عمارتیں نیلام کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کو بتایا گیا ہے امریکی حکومت نے ان عمارتوں کا سفارتی سٹیٹس ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
کابینہ کو وزارت خارجہ کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر استعمال دو عمارتیں تھیں جن کا امریکی حکومت نے 2010 میں سفارتی سٹیٹس ختم کر دیا تھا کیونکہ وہ اس علاقے میں موجود ہیں جہاں سفارتی عمارات کو منتقل کرنے کا کہہ دیا گیا تھا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ان عمارتوں کے حوالے سے بتایا کہ عمارتوں کے حوالے سے بروقت فیصلے نہ کرنے پر 8 لاکھ 19 ہزار ڈالر ٹیکس ادا کرنا پڑا۔ امریکی ٹیکس حکام نے کہا ہے کہ اگر یہ عمارتیں نیلام نہ کی گئیں تو 13 لاکھ ٹیکس ادا کرنے پڑے گا۔ عمارتوں کی پہلی بولی 45 لاکھ ڈالر آئی اب 65 لاکھ ڈالر آچکی ہے۔ کابینہ نے شفاف طریقے سے ان عمارتوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں:  رولنٹ اولٹمنز قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر، 22 اپریل سے کیمپ جوائن کرینگے