والئی سوات کا گھر فیصلہ واپس

والئی سوات کا گھر عجائب خانہ بنانے کا فیصلہ واپس

ویب ڈیسک: محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا نے والی سوات کی رہائش گاہ کو تاریخی ورثہ قراردینے اور اس کی حوالگی کیلئے تخمینہ جات وغیرہ سے متعلق نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لینڈ ایکوزیشن کلکٹر سوات کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں ڈائریکٹوریٹ آف آثار قدیمہ کی طرف سے والی سوات کی رہائش گاہ کو تاریخی ورثہ قراردینے کا اعلان کیا گیا تھا. اس سلسلے میں والی سوات کی رہائش گاہ خریدنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے کا ہدف دیا گیا تھا. لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے توشہ خانہ تحائف تفصیلات عام کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس پر خیبرپختونخوا حکومت نے فاضل جج کے سوات کے گھر کو عجائب گھرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان