والی بال لیگ

والی بال لیگ کے مقابلے پشاور میں شروع ہو گئے

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مرد و خواتین والی بال انٹر ریجن مقابلے ایگریکلچر یونیورسٹی کے سپورٹس جمنازیم میں شروع ہو گئے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں خواتین کے مقابلوں میں ہزارہ،بنوں اور مردان ریجن نے جبکہ مردوں میں مردان اور بنوں کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔ نتائج کے مطابق لیگ کا پہلا خواتین میچ ہزارہ اور مردان کے مابین کھیلا گیا جس میں ہزارہ ریجن کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی، دوسرے میچ میں بنوں ریجن نے سوات کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی،فیمل کے تیسرے میچ میں مردان کی ٹیم نے سوات کو 2-3 سے ہرا کربرتری حاصل کرلی اسی طرح مردوں کے مقابلوں میں پہلا میچ پشاور اور مردان ریجن کے مابین کھیلا گیا جس میں مردان کی ٹیم نے 0-2 سے کامیابی اپنے نام کرلی جبکہ دوسرے میچ میں بنوں نے سوات ریجن کو 1-2 سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا انٹر ریجن مقابلوں کی فاتح ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں قومی سطح پر صوبے کی نمائندگی کریں گے،انٹر ریجن مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے پانچ ریجن جن میں مردان،سوات،ہزارہ،بنوں اور پشاور شامل ہیں کے کھلاڑی شرکت کررہیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا