ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ

گاڑیوں کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 2 سو فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے نان فائلر کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس ریٹ کارڈ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح میں 200 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 800 سے 1000 سی سی گاڑی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس پانچ سے بڑھا کر پندرہ ہزار روپے، 1000 سے 1300 سی سی گاڑی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 7 ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر 22 ہزار پانچ سو روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح 1300 سے 1600 سی سی گاڑی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 12 ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے، 1800 سی سی گاڑی پر ٹیکس 18 ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر 56 ہزار 250 روپے، 1800 سے 2000 سی سی گاڑی پر ود ہولڈنگ ٹیکس 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے، 2000 سے 2500 سی سی گاڑی پر ٹیکس 37 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ بارہ ہزار روپے، 2500 سے 3000 سی سی گاڑی پر ٹیکس پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے، 3000 سی سی سے زائد گاڑی پر ٹیکس 62 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 87 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں چنگ چی حادثے کا شکار،5افراد زخمی