ورلڈکپ اومان کو شکست

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ، نیدرلینڈ کے ہاتھوں اومان کو شکست

ہرارے(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل کوالیفائنگ راونڈ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے، ہرارے میں ہونے والے سپر 6 راونڈ کے 25 ویں میچ میں نیدر لینڈ اور اومان کے مابین بہترین میچ کھیلا گیا جسے کئی ماہرین نے سراہا اور بہترین میچ قرار دیدیا۔ اومان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، نیدرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 48 اوورز میں 7 وکٹوں پر 362 رنز بنائے اس میں اوپننگ بلے باز وکرما جیت سنگھ نے 110 رنز جوڑ کر اومان کے باولرز کی خوب درگت بنائی۔ ان کے بعد ون ڈاون پوزیشن پر کھیلنے والے میکس اوڈیوڈ 97 رنز پر پولین لوٹ گئے یوں وہ نروس نائنٹیز کا شکار رہے۔ جواب میں اومان کی ٹیم 44 اوورز میں 6 وکٹوں پر 246 رنز بنا سکی۔ ان کی جانب سے ایان خان نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 109 رنز جوڑے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا