ministry

وزارت آئی ٹی نے سوشل میڈیا رولز کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): سوشل میڈیا پر غیر قانونی، گستاخانہ، فحش یا تحقیر آمیز مواد کے بہاو کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت نے نئے قوانین منظور کر لیئے۔ سروس فراہم کرنے والے افراد کو آن لائن مواد کو منتخب کرنے کے لیے رسائی ہٹانے یا بلاک کرنے کا پابند کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا رولز کو اپڈیٹ کرنے کے لیئے بنائی جانے والی کمیٹی کی جانب سے ڈرافٹ کچھ روز قبل منسٹری کو بھیجے گئے تھے۔ نئے قوانین کے تحت، پی ٹی اےکسی بھی آن لائن مواد کے پھیلاؤ کو محدود یا رکاوٹ نہیں کرے گا۔ پی ٹی اے صرف اسلام، سالمیت، سلامتی اور پاکستان کے دفاع، پبلک آرڈر، پبلک ہیلتھ، پبلک سیفٹی کے خلاف مواد ہٹانے کی روادار ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران

نئے رولز کے مطابق پی ٹی اے ایسے مواد کو بھی ختم یا بلاک کردے گا جو پاکستان کے تعزیرات کوڈ (پی پی سی)، 1860 یا ضابطہ فوجداری کے طریقہ کار کے خلاف ہو۔ جس سوشل میڈیا کمپنی کے پاکستان میں ڈیرھ لاکھ سے زائد صارفین ہیں وہ کمپنیاں اس ایکٹ پر عمل پیرا ہونگی۔ اسلام آباد میں ایک مستقل رجسٹرڈ دفتر قائم کرنا ہوگا جس پر تمام کمپنیاں رجسٹرڈ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع