imran-film-release

وزیراعظم کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کی پہلی قسط ریلیز

ویب ڈیسک: گلوکار و فلم ساز سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کی 69 ویں سالگرہ پر گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں ان کی زندگی پر بنائے جانے والی دستاویزی فلم ‘اسپریچوئل ڈیموکریسی’ کی پہلی قسط کا ورلڈ پریمیئر پیش کردیا۔جنون’ میوزیکل بینڈ گروپ سے شہرت حاصل کرنے والے سلمان احمد نے کہا کہ یہ فلم ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور 2020 کے اوائل میں نیویارک میں موت کو قریب سے دیکھنے کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے، ادارہ شماریات

انہوں نے دعا کی تھی کہ اگر وہ زندہ رہے تو کچھ مثبت کریں گے۔سلمان احمد نے کہا کہ اور مجھے جلد ہی جنوبی ایشیا کے لیے کورونا وائرس سفیر بنایا گیا تھا، اس دوران کام کرتے ہوئے میں نے دیکھا کہ کس طرح حکومت پاکستان نے اپنے مختلف پروگرامز کے ذریعے غریبوں کی مدد کرکے عالمی وبا کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن: بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

انہوں نے وز یر اعظم کا ایک تفصیلی انٹرویو کیا تھا جسے 4 حصوں یا اقساط میں تقسیم کرنا پڑا۔دستاویزی فلم کا پہلا حصہ دیکھنے والوں کو ماضی کی یاد دلاتا ہے، جس میں وزیر اعظم کو شکار پر جاتے، کرکٹ کھیلتے، 1992 ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے اور 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے کے دوران کی گئی تقریروں کی پرانی ویڈیو کلپس شامل ہیں۔