52371 1202462268

وزیرِاعظم آج PTI سندھ کےپارلیمنٹیرینز کےتحفظات دورکرینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کے تحفظات دور کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج شام 5 بجے تحریکِ انصاف سندھ کا ویڈیو لنک پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا میں غیر ضروری بھرتی ملازمین فارغ

سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمراں پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کر دیں،اراکینِ اسمبلی کو سینیٹ الیکشنز کے لیے دو ٹوک پارٹی پالیسی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپر کوہستان میں مزدور کھائی میں گر گئے،3جاں بحق،2زخمی

وزیرِاعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے۔