وطن عزیز پر جان نثار کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، محمد اعظم خان

ویب ڈیسک: یوم دفاع کی مناسبت سے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔ اس دن پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اس دن مسلح افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کر دیا کہ ہم مادر وطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے یوم دفاع کے موقع پر مزید کہا کہ آج کے دن قوم وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم، مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان