افغانستان کی عبوری حکومت

افغانستان کی عبوری حکومت کے وزراء کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ویب ڈیسک: افغانستان کی عبوری حکومت کے وزراء کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت افغان طالبان رہنما اور گورنر قندھار کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹلی جنس حکام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں نو سے دس اراکین شامل ہیں۔
وفد دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دوطرفہ مذاکرات کرے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور