ویمن ایشیا کپ

ویمن ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں ہونے والے ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ، اعلان کے مطابق اوپنر سدرہ امین اور وکٹ کیپر سدرہ نواز کو ٹیم میں واپس طلب کرلیا گیا ہے، آئر لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیم میں ایشیا کپ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، انعم امین، گل فیروزہ اور ارم جاوید کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے، اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا بسمہ معروف(کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، منیبہ علی(وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز(وکٹ کیپر) اور طوبیٰ حسن، ریزرو کھلاڑی میں نشرہ سندھو، نتھالیہ پرویز، ام ھانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ