وینزویلا فوجی ہیلی کاپٹر

وینزویلا :فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 2 افراد ہلاک

وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا میں روسی ساختہ ایم آئی 17 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں چار افراد سوار تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے کریش ہوتے ہی آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:ایران: جنگی طیارہ گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق

روسی ساختہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سرحدی اڈوں پر سپلائی کے مشن میں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ وینزویلا کے صدر نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔