ویژن بلوچستان 2030ء، صوبے کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کا شمار ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک پسماندہ صوبہ کے طور پر کیا جاتا تھا لیکن اب اس کے لئے خصوصی طور پر ویژن بلوچستان 2030ء کے تحت کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
خوشحال بلوچستان کے اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔ مقصد صرف مستحکم بلوچستان ہے۔
آج ویژن بلوچستان 2030ء کی بنیاد پر صوبے پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعی بلوچستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ بلوچستان میں جاری منصوبے کے تحت کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دور کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک سنٹر، گوادر ہسپتال، آواران، ژوب، خضدار اور پنجگور میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات ان تمام منصوبوں میں سرفہرست ہیں۔
آج بلوچ نوجوانوں کی سیکورٹی فورسز میں شمولیت ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں تاہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے تمام عزائم کیخلاف ہر دم سینہ سپر رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی آنے والے دنوں میں ملکی ترقی کیلئَے کوششیں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  عالمی عدالت کا غزہ میں خوراک فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم