پٔشاور، ٹائم سنٹر آتشزدگی کی تحقیقات کا فیصلہ، شوہد اکٹھے کرلئے گئے

ویب ڈیسک: ٹائم سنٹر میں لگنے والی آگ کے باعث پورا صدر دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا تھا اور لوگ بالائی منزلوں پر لوگ آتشزدگی کا منظر دیکھنے لگے تھے اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
ٹائم سنٹر کے بالائی منزل پر درجنوں گودام قائم تھے جہاں بیٹریاں پڑی تھیں، اس کی وجہ سے آگ بھڑکتی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل بھی اس پلازہ میں آگ لگی تھی۔
پشاور پولیس نے بھی ٹائم سنٹر حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے حادثہ کی انکوائری کی جارہی ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات سامنے آ سکیں جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں