”ٹاپ گن، ماورک”فلم بینوں کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب

توقع کی جا رہی تھی کہ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی  ایکشن فلم ”ٹاپ گن، ماورک” فلم بینوں کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہو جائیگی اور پھر توقع کے مطابق ہی فلم نے شمالی امریکا میں چار روز میں ایک اندازے کے مطابق 151 ملین ڈالر کما لئے، فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والے ایگزیبیٹر ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ گن ماروک نے تمام اندازے درست ثابت کردیئے ہیں اور فلم نئی کامیابیوں کی جانب گامزن ہے،

اصل "ٹاپ گن” کا سیکوئل دیکھنے کے لیے ناظرین کو 36 سال انتظار کرنا پڑا، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ پیرامانٹ/سکائی ڈانس پروڈکشن انتظار کے قابل تھا، کچھ لوگوں نے اسے اصل فلم سے اعلیٰ قرار دیا۔فلم جس کی ریلیز کووڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے دو سال تاخیر کا شکار ہوئی تھی نے چھٹیوں کے اختتام ہفتہ کے پہلے تین دنوں میں 124 ملین ڈالر کمائے اور چین یا روس میں نہ چلنے کے باوجود بیرون ملک اتنی ہی رقم حاصل کی۔ یہ کروز کا 100 ملین ڈالر سے اوپر کا پہلا آغاز تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

’ٹاپ گن‘ کے ہدایتکار ٹونی اسکاٹ کا انتقال 2012 میں ہوا تھا لیکن نئے ڈائریکٹر جوزف کوسنسکی ایک ایسا آئیڈیا لے کر سامنے آئے جس نے اس سیکوئل کو ٹام کے لیے دلچسپ بنا دیا۔جوزف نے بتایا کہ وہ یوٹیوب پر دستیاب پائلٹوں کی شاندار فوٹیج سے متاثر تھے جو انہوں نے اپنی تربیت کے دوران گو پرو کیمروں سے ریکارڈ کی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ’میں نے ٹام کو یہ (فوٹیج) دکھائی اور کہا کہ یہ انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہے۔ اگر ہم اس کو شکست نہیں دے سکتے، تو یہ فلم بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے تو وہ مان گئے۔‘

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن