ٹرمپ

صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے‘ٹرمپ

ویب ڈیسک :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتخابات سے قبل اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر میری وجہ سے گئی‘سرمایہ کاروں کو صدارتی انتخابات میں میری جیت نظر آرہی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے دورکی بجائے ہماری کارکردگی کابھی کریڈٹ لیناچاہتے ہیں، ٹرمپ کیخلاف کپیٹل حملہ، ٹیکس فراڈ سمیت کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت کی جانب سے 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا یا گیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔
سابق امریکی صدر کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔
لکھاری Jean Carrollکی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء