ضمنی انتخابات ٹرن آئون آئوٹ کم

ٹرن آئون آئوٹ انتہائی کم،عوام کی بڑی تعدادلاتعلق رہی

ویب ڈیسک : ضمنی انتخابات میں عوام نے گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست مسترد کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا پشاور، مردان اور چارسدہ میں پہلی مرتبہ انتہائی کم ٹرن آئوٹ دیکھا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ تمام امیدواروں کی جانب سے الیکشن مہم میں منشور اور پلان کی بجائے صرف مخالفین پر الزامات اور گالم گلوچ پر ووٹ مانگنا قرار دیا گیا ہے۔
مبصرین کے مطابق پاکستان جمہوری تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنی انتخابی مہم مخالفین پر الزامات اور گالم گلوچ پر چلائی گئی ہے دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے عوام کو جیت کی صورت میں اپنا لائحہ عمل اور ترقیاتی پلان نہیں دیا جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے انتخابی مہم کا حصہ بننا ہی پسند نہیں کیا مبصرین کے مطابق ضمنی انتخاب میں بڑی تعداد میں صرف ان جماعتوں کے ووٹرز نے ہی ووٹ ڈالا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا ایک بڑا حصہ اس وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آیا کیونکہ اسے مقامی آبادی پر عدم اعتماد ہے
عمران خان کو ووٹ ڈال کر جیت سے ہمکنار کروانے سے مقامی آبادی کو ہی فائدہ پہنچنا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی کا ووٹر بھی منظر سے غائب رہا جبکہ پی ڈی ایم کی حمایت میں تمام جماعتیں ایک ساتھ نظر نہیں آئیں اورمعاملہ صرف اور صرف امیدوار کی پارٹی تک ہی محدود رکھاگیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع