ٹریلر اور وین تصادم

راولپنڈی: ٹریلر اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہونے والی فیملی کی گاڑی کو راولپنڈی میں روات ٹی چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔ سحری کے وقت پیش آنے والے حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ 4 خواتین سمیت 6 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اسلام آباد پولیس نے متاثرہ گاڑی کو تحویل میں لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان