ٹوکیو میں کورونا وائرس

ٹوکیو میں پہلی بار ایک دن میں کورونا وائرس کے 20000 سے زائد کیسز رپورٹ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پہلی بار عالمی وبا کورونا وائرس کے ایک دن میں 20000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں بدھ کے روز 21,576 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ جاپان کے دارالحکومت میں 17,631 کے پچھلے ریکارڈ سے زیادہ ہیں، جبکہ جاپان میں اومیکرون ویرینٹ کی لہر بھی عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

یہ بھی پڑھیں: شمالی یورپ میں طاقتور طوفانی ہواؤں سے متعدد افراد ہلاک

ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص بستروں کی شرح 51.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ جاپانی حکام نے پہلے کہا تھا کہ اگر شرح 50 فیصد تک پہنچ جائے تو ملک میں ہنگامی حالت کی ضرورت ہوگی، تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت کا فیصلہ سنگین کیسز کی تعداد اور دیگر عوامل پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت اور زیادہ تر جاپان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پابندیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

چیف کابینہ سکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہی ہے لیکن چوکس ہے۔