ٹکٹوں کا اجرا:وکیل کا عمران خان سے مشاورت کی اجازت دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے پارٹی ٹکٹوں کے اجراءکے حوالے سے جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کرنے کے لئے اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کے حکام ہمیں دستاویزات کے ساتھ اندر نہیں جانے دیتے۔
ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس معاملے کا تعلق ہم سے نہیں ہے، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ یہ معاملہ صاف و شفاف الیکشن کا ہے آپ سن سکتے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ اب تو آپ کا چیئرمین کوئی اور ہے پھر مشاورت کس سے کرنی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں ان کے بغیر ٹکٹس نہیں دے سکتے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کی حاطر ہمیں جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہو رہی یے، ایمل ولی خان