ٹھٹھہ کوئلے کی کان

ٹھٹھہ ،کوئلے کی کان میں دب کر پختونخوا کے3 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک :کوئلے کی کان میں دب کرخیبرپختونخوا کے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا، نواحی گائوں جھمپیر میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے چار مزدور دب گئے ، تین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔ مزدور کام میںمصروف تھے کوئلے کی کان سے اچانک پریشر سے پانی نکلا، جس کے بعد کان کا حصہ اچانک بیٹھ گیا جس میں چار مزدور دب گئے۔امدادی ٹیموں نے ایک مزدور کو زندہ بچا لیا جبکہ تین کی لاشیں نکال لی گئیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ فضل گل، 34 سالہ سید قیوم اور 30 سالہ رحمان شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی کے مطابق مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی