ٹیم میں شامل ہونے والے اپر دیر کے کامران غلام کے فرسٹ کلاس کیریئر پر ایک نظر

پاکستان اور نیوزی لینڈ درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں شامل کئے جانے والے اپر دیر کے بیٹر 27 سالہ کامران غلام کو ایک سال قبل بنگلہ دیش کیخلاف بھی ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم انہیں حتمی الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا ، کامران غلام اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 44 کھیلے گئے میچوں میں 47.36 کی اوسط سے 3268 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں دس سنچریاں اور اٹھارہ نصف سنچریاں شامل ہیں، انہیں ٹیم میں ریٹائر ہونے والے اظہر علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے، کامران غلام نے گزشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں ریکارڈ 1249 رنز بنائے تھے اور ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی ٹیم نے قائد اعظم ٹرافی بھی جیتی تھی، رواں سال بھی جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامران غلام 92، 00، 123 اور 98 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں جو ان کے ان فارم ہونے کا ثبوت ہے، کامران غلام نے رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں 42.64 کی اوسط سے 597 رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر