پاراچنار ،غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کیلئے ڈسپلے مراکز میں اویزاں

غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے 21 مئی تا19جون 2022تک معائنہ مراکز(ڈسپلے سنٹرز) میں رکھے گئے ہیں۔ جہاں لوگ اپنے ناموں کا اندراج،تصحیح اور اعتراضات کیلئے متعلقہ فارم داخل کرسکیں گے۔ضلع کرم میں اس مرحلہ میں استعمال ہونیوالا سامان تمام ڈسپلے سنٹر پر پہنچایا گیا ہے۔
جبکہ اس کیلئے تعینات عملہ کو ضروری تربیت بھی دی جاچکی ہے۔ ضلع کرم میں مجموعی طور پر 60معائنہ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ہر ڈسپلے سنٹر پر ڈسپلے سنٹر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اگر کسی شخص کا نام اپنے متعلقہ انتخابی فہرست میں درج نہ ہو اور ان کے پاس نادرا کا قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔
تو وہ متعلقہ فارم15پُر کرکے ڈسپلے سنٹر انچارج کے حوالہ کرے گا اور اگر کسی درج شدہ نام پرکوئی اعتراض کرنا ہو تو اس کیلئے بھی مخصوص فارم 16استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح نام یا کوائف میں غلطی کی صورت میں تصحیح کرنا مقصود ہو تو اس کیلئے متعلقہ فارم17 استعمال کیا جائیگا۔ مذکورہ فارم ان معائنہ مراکز میں بلا معاوضہ دستیاب ہونگے۔ جس پر فیصلہ کرنے کیلئے حاکم نظرثانی افسران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کو اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق کیلئے موبائل فون پر SMSکی سہولت بھی مہیا کردی ہے۔ جس کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر بغیرSpace کے لکھوا کے 8300پر Sendکرنا ہوگا۔ قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد اپنے اپنے علاقوں میں قائم ڈسپلے سنٹر ز جا کر اپنے ناموں کو متعلقہ انتخابی فہرستوں میں تلاش کریں یا الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان