پارلیمان اور اسمبلی کے عہدوں کیلئے امیدوار کھڑے کرینگے، قمر زمان کائرہ

ویب ڈیسک: الیکشن کے بعد بننے ولای مخلوط حکومت کےحوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مل کر چلنے کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تین جماعتوں سے بات نہ کرنے کا کہا ہے لیکن پیپلز پارٹی تمام جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کو اجتماعی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کیلئے پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کیلئے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور اسمبلی کے عہدوں کیلئے امیدوار کھڑے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف