imran khan meeting at bani gala

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کی گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اورسندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کردیئے ، وزیراعظم نے کہا فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی اللہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے اور خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا،پارلیمانی بورڈ نے سندھ سے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ، جس پر وزیراعظم سندھ کی تنظیم کوآج شام ویڈیو لنک پراعتماد میں لیں گے۔