پارلیمنٹ حملہ کیس پی ٹی آئی

پارلیمنٹ حملہ کیس: عدالت نے صدر مملکت سمیت پی ٹی آئی قیادت کو بری کردیا

پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے منگل کے روز بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شفقت محمود کو بری کردیا۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج در بدر جاتے ہوئے مایوس نظر آ رہے ہیں: سعید غنی

صدر مملکت اور وفاقی وزراء کے علاوہ اے ٹی سی نے صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی، اعجاز چوہدری، علیم خان اور جہانگیر ترین کو بھی مقدمے سے بری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

واضح رہے کہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں پارلیمنٹ حملہ کیس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اس مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔