ایشوریہ

پانامہ پیپرز کیس، ایشوریہ رائے کی تفتیش کیلئے طلبی

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پاناما پیپرز کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ سے کہا ہے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج ہی دفتر آئیں تاہم کہا یہ جارہا ہے کہ ایشوریہ رائے نے پوچھ گچھ کے لیے ایک اور تاریخ مانگی ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ای ڈی نے اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا کی جانب سے اداکارہ کو پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن ایشوریہ نے پیش ہونے کیلئے وقت مانگا تھا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات
مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پانامہ پیپرز لیکس میں بھارت کے تقریبا 500 افراد کے نام سامنے آئے تھے جن میں کئی سیاسی رہنما ، اداکار ، کھلاڑی ، بزنس مین اور دیگر طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ۔