پراجیکٹ ملازمین

پراجیکٹ ملازمین کی موجیں ختم، یکساں تنخواہوں کاحکم

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبوں میں منہ مانگی تنخواہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہیں دیگر ملازمین کے برابر کر دی ہیں مالی بحران کے باعث تمام ملازمین کو ایک جیسی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، تمام انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، اکائونٹنٹ جنرل ، ڈپٹی کمشنرز اور منسلک محکموں کے سربراہوں کو ارسال مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صوبائی حکومت کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
ایسے میں صوبہ کے تمام پراجیکٹ ملازمین کیلئے 2022کی پالیسی کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی لازمی ہے ایسے ملازمین جنہیں مارکیٹ کے مطابق منہ مانگی تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا ہے
انہیں اب منہ مانگی تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی بلکہ پراجیکٹ پالیسی کے مطابق ہی ادائیگی ہوگی۔ ایسے ملازمین جو منہ مانگی تنخواہ پر کام کرنے کو تیار ہیں اور پالیسی کے مطابق تنخواہ لینے سے انکار کرتے ہیں ان کے حوالے سے صوبائی حکومت نے واضح ہدایات دیتے ہوئے انہیں فارغ کرنے کی اجازت دیدی ہے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ملازم کو مارکیٹ کے مطابق منہ مانگی تنخواہ کی ادائیگی کا کیس محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نہ ارسال کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی