عمران خان

پرامن احتجاج کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ نے رولنگ نہیں دی تو دوسری حکمت عملی بنائیں گے: عمران خان

ویب ڈیسک: پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے لانگ مارچ میں رکاوٹ کھڑی کی تو ہم منصوبہ بندی کر کے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کل کیس کی سماعت ہے، سپریم کورٹ اگر ہمیں تحفظ دیتا ہے تو ایک سٹریٹیجی ہوگی ہماری۔ اور اگر نہیں دیتا تو پھر آج آپ سب کے سامنے کھڑے ہو کر کہتا ہوں کہ پھر میری دوسری سٹریٹیجی ہوگی اور پھر جو بھی یہ رکاوٹیں کھڑا کریں گے تو پھر ہم پلان کر کے جائیں گے۔ اس مرتبہ تیاری ہم نے نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چوروں کی حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے،ہماری حکومت کو کرپشن کی وجہ سے نہیں، سازش کے تحت گرایا گیا، حکومت گرانے کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی پبلک نہیں نکلی جیسے ہمارے حق میں نکلی، سازش کرنے والے خود دنگ رہ گئے کہ یہ لوگ کیسے ہمارے حق میں نکلے، پر امن مظاہرین پر دہشت گردوں پر استعمال کرنے والے شیل برسائےگئے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی شمالی شام پر بمباری،فوجیوں سمیت8افراد ہلاک

عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف جوطاقتورہوتا ہے انکے بوٹ پالش کرتے ہیں،حمزہ کے آتے ہی مرغی کی قیمت بڑھ گئی، جب تک قانون کی حکمرانی نہ ہوں کوئی ملک آگے نہیں بڑھتا، امیر وغریب ملکوں میں قانون کی حکمرانی کا ہی فرق ہے، جو ملک طاقتوروں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔