پروفیسر ابراہیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مقرر

پروفیسر ابراہیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مقرر

پشاور( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی امارت سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹر مشتاق احمد خان کی جگہ پروفیسر محمد ابراہیم خان کو ایک مرتبہ پھر صوبائی امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

آج 9 جون کو المرکز الاسلامی پشاور میں وہ اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ارکان جماعت اسلامی کی رائے کی روشنی میں پروفیسر محمد ابراہیم خان کو اکتوبر 2024 تک کیلئے امیر مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق