پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائیگا، شہباز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے، ان سے ہونیوالی ملاقات میں قائد ن لیگ کے وطن واپسی پر ہونے والے استقبال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، اس حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائے گا، دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑی تیاریاں جاری ہیں، آج اجلاس میں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش