پری بجٹ بزنس کانفرنس

پری بجٹ بزنس کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم کا خطاب شیڈول

ویب ڈیسک: پری بجٹ بزنس کانفرنس آج ہوگی وزیراعظم شہبازشریف کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، کانفرنس میں ملک بھر سے کاروباری برادری بھی شریک ہوں گی۔

کانفرنس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل، برآمدات اور کاروبار پر بات ہو گی۔ کانفرنس کا مقصد معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ کانفرنس بجٹ کے حوالے سے تجاویز کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کاروباری شخصیات سے تجاویز لیں گے حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے، معاشی مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ایسا پاکستان بنانا چاہتاہے جہاں معیشت پھلے پھولے اور مستحکم بنیادوں پر ترقی ہو۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک