مصر نوجوان فٹبالر خودکشی کرلی

پسند کی شادی نہ ہونے پر فٹبالر نے خودکشی کرلی

مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر نے پسند کی شادی نہ ہونے پر ڈپریشن کا شکار ہوکر بالکونی سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مصرسے تعلق رکھنے والے الاہلی فٹبال کلب کے گول کیپر زید نے پسند کی لڑکی سے شادی نہ ہونے پر اپنے گھر کی بالکونی سے خودکشی کی ہے۔ زید کے والد نے اس کی شادی پسند کی لڑکی سے کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

مصری تفتیشی حکام نے گول کیپر کے جسم کے بارے میں بات کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ جسم پر الگ الگ فریکچر اور کھوپڑی میں دراڑ ہے۔ اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پراسرار پوسٹ لکھی تھی جس میں اس نے یہ بتائے بغیر کہا تھا کہ ’’میرے اندر کیا ہے کوئی نہیں سمجھتا اور نہ ہی کوئی اسے سمجھ سکتا ہے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ زیاد ایہاب الاھلی ٹیم کے مرکزی گول کیپر تھے۔ وہ 2003 میں پیدا ہوئےاور انہوں نے شاندار میچز کھیلے اور یوتھ لیگ میں ٹیم کے آخری دو میچوں میں بھی وہ مرکزی گول کیپر تھے۔الاھلی کلب میں جونییر سیکٹر کے ڈائریکٹر خالد بیبو نے اعلان کیا کہ نوجوان گول کیپر اپنی کارکردگی اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے جانا جاتا تھا اور وہ الاہلی میں جونیئر سیکٹر میں سب سے نمایاں صلاحیتوں کا حامل گول کیپر تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا