پشاور زلمی کی ٹیم کورونا

پلے آف سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کورونا کی زد میں

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تین سے زیادہ ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، جن میں کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے افراد بھی شامل ہیں۔


پشاور زلمی کے تین کھلاڑی سہیل خان، بین کٹنگ، عثمان قادر ، بیٹنگ کنسلٹنٹ ہاشم آملہ اور مشہور کمنٹیٹر اورنیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینی موریسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے البتہ ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں:شاہین کی دھواں دار بلے بازی، آفریدی بھی تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر ٹیم کو 20کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔

زلمی کے پاس 16 فٹ کھلاڑی تھے اس لیے انہوں نے پیر کو گروپ میچ کھیلا جب کہ ٹورنامنٹ کے کورونا پروٹو کول کے مطابق 13فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ہوسکتا ہے، زلمی کے دو غیر ملکی پلیئر آئسولیشن میں ہیں جو 22فروری کو منفی ٹیسٹ کے بعد پریکٹس کرسکیں گے ۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

زلمی کا پلے آف 24 فروری جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا۔