الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کیلئے 4 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

ویب ڈیسک: ملک بھر میِں ہونےوالے عام انتخابات کے لئے تیاریاں آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہیں۔ پوسٹل بیلٹ کیلئے الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کیلیے73586 اور صوبائی اسمبلی کے پوسٹل کیلیے 74274 درخواستیں موصول ہوئیں۔
سندھ سے قومی اسمبلی کیلیے24420 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 26649 درخواستیں موصول ہوئیں۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے72769 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 81281 درخواستیں جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 5758 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے60550درخواستیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم