پولیو انکاری والدین

پولیو، 6 حساس اضلاع میں ساڑھے 11 ہزار انکاری والدین سامنے آگئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 6 انتہائی حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے تین دنوں کے دوران 11 ہزار 595 انکاری والدین سامنے آئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار 427 بچے تاحال قطروں سے محروم ہیں۔ پشاور میں 92 ہزار 811 بچوں کو ابھی پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا ہے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مخصوص سترہ اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 27 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ بنوں میں 6 ہزار 68، شمالی وزیرستان میں 2 ہزار 738، چارسدہ میں 933، کوہاٹ میں 890، نوشہرہ میں 694 والدین انکاری رپورٹ کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں تین دنوں کے دوران اب تک 12 لاکھ 86 ہزار 202 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے دئیے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن تین دنوں کے دوران پشاور میں تین لاکھ 99 ہزار 406 بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان