713200 5210015 aurangzaib akhbar

پٹرولیم انکوائری رپورٹ سے حکومت کی چوری کا ایک اور ثابتہو گئی،ترجمان ن لیگ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کی مریم اورنگزیب نے پٹرولیم انکوائری رپورٹ کوحکومت کی چوری کا ایک اور ثبوت قرار دے دیا ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک دوائی ، چینی ، آٹا ، بجلی ، گیس اور تیل مافیا چلا رہا ہے عمران مافیا 225 ارب کاعوام کی گندم میں ڈاکہ ڈال چکا ہے ،عمران مافیا 400 ارب کے چینی میں ڈاکے سے جیب بھر چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا گردشی قرض2360 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، اس کا حساب دیں گیس کا گردشی قرض 1000 ارب کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ، اس کا جواب دیںعمران مافیا نے اربوں روپے عوام اور مریضوں کی دوائی کی مد میں لوٹ لئے آٹا چینی چوروں کی اربوں کی پٹرولیم اور ایل این جی ڈکیتی پکڑی گئی لوٹ مار کے ماہرین اور لٹیرے ملک پہ مسلط ہیں۔
عمران صاحب 4 ڈالر کی ایل این جی 19 ڈالر میں کیوں خرید رہے ہیں ؟ کوئی سوال کوئی جواب ملک کی تاریخ کی بد ترین گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،مہنگائی سے گھروں کے چولہے بند کرنے کے بعد اب گیس غائب ہونے سے عوام کے چولہے بجھ گئے ہیں وزارت پٹرولیم 122 ارب روپے کی ایل این جی چوری کرنے والوں کے حوالے ہے عمران صاحب ان تمام چوریوں کے سرغنہ اور ذمہ دار آپ ہیں عمران صاحب اڑھائی سال میں قوم پر 14000ارب سے زائد قرض بڑھا کر پھر 6 ارب ڈالر قرض پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں؟عمران صاحب مہنگائی کی ماری ہوئی عوام پر بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد اور اضافے کانیا بم گرانے کامزید ظلم کرنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف