پٹھان جاپان ریلیز

شاہ رخ خان اور دیپیکا کی فلم پٹھان یکم ستمبر کو جاپان میں ریلیز ہوگی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اب دنیا بھر میں طوفان برپا کرنے اور کروڑوں روپے کمانے کے بعد شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان یکم ستمبر 2023 کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جاپان میں ریلیز کے پوسٹر کی نقاب کشائی کر دی گئی ہے۔ جاپانی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیف سنیما کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فلم پٹھان جو تاریخ میں 5ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے اور 2023 میں باکس آفس پر راج کرنے والی ہٹ فلم ثابت ہوئی اب یکم ستمبر کو جاپان میں تہلکہ مچانے جا رہی ہے۔
سلمان خان نے بھی فلم میں ایک اہم ایکشن سین میں ٹائیگر کے کردار کو دہرایا اور اس نے فلم کے جنون میں اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن