ضلع ژوب

بلوچستان کے ضلع ژوب میں علی الصبح پھر زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں رات کے بعد علی الصبح پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
گہرائی 24 کلومیٹر زیرزمین تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔
خیال رہے کہ رات گئے ضلع لورالائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 4.2 اور گہرائی 18 کلومیٹر بتائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان