پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

ویب ڈیسک :پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ کو نظرانداز کر کے من مانی قیمیں مقرر کر رکھی ہیں،سرکاری نرخنامہ کے مطابق سبز مرچ 130، لیموں کاغذی 180، لہسن چائنہ 320، ادرک 240، توری 70روپے، آلو 50، ٹماٹر 70، پیاز 80 روپے جبکہ آم 190، خرمانی 140، گرما 100، الوچہ 180سے 160 اور انگور 120سے 150روپے ہے تاہم دکانوں اور ریڑھیوں پراس کے بر عکس نرخ مقرر کر رکھے ہیں جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہانتظامیہ نرخنامہ تو جاری کر دیتی ہے تاہم اس پر عمل درآمد میں بے بس دکھائی دیتی ہے، عوامی حلقوںنے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع