611316 6492950 sirajul haq ji akhbar

پھولوں کا شہر خون ریزہ ہوا ہے، کل کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ سینٹر سراج الحق

ویب ڈیسک(پشاور )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق کی یکہ توت آمد ۔انکا کہنا تھا کہ کل کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔مسجد میں دھماکا قابل مزمت ہے ۔جماعت اسلامی کا وفد ہسپتال بھی گیا زخمیوں کی عیادت کی ۔واقعہ انتہاء قابل افسوس ہے ۔حکومت سے بات کرنی چاہئے ۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہوا تھا کہ پشا ور میں اس طرح کا واقعہ ہورہا ہے سیکورٹی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے ۔حکومت سو رہی ہے غفلت برتی ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے بھی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے ۔پھولوں کا شہر خون ریزہ ہوا ہے ۔ وزیراعظم،صدر ،گورنر،وزیر اعلی نے دورہ تک نہیں کیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے پشاور کے مرکز میں حملہ کیاہے ۔کوئٹہ ،کراچی اور پشاور میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ دہشت گردی کی تازہ لہر سامنے آئی ہے ۔انکا مطالبہ ہے کہ شہداء کے لیے پیکج اور مدارس کے لئے سیکورٹی فراہم کی جائے ۔فرانس حکومت کے قابل مزمت اقدامات اور پشاور بم دھماکے کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو ، وزیر اعظم سربراہی کریں گے