اسد قیصر

پہلی بار ایسے انتخابات ہوئے جس سے اپوزیشن مطمئن ہے،اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسے انتخابات ہوے جس سے اپوزیشن جماعتیں مطمئن ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کا وعدہ پورا کیا ۔

صوابی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وباء کی وجہ سے مہنگائی کی ایک لہر آئی ہے جس پر جلد قابوپا لیا جائے گا ۔انکا کہنا تھا کہ سخت معاشی صورت حال کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کا اپنا وعدہ پورا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجود حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

انہوں نے کہا کہ صوابی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوابی میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور تعلیم کی مد میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی