آفتاب عالم گرفتار

پی آئی امیدوار آفتاب عالم گرفتار‘پشاور ہائیکورٹ کا فوری پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ہائیکورٹ نے ایس ایچ او شرقی کو طلب کرکے گرفتار امیدواروں کو فوری پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
پی ٹی آئی کے امیدوار پشاور ہائیکورٹ کیسز کے لئے آئے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا‘پولیس کی جانب سے آفتاب عالم کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب عالم پر کوہاٹ کے تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر میں آفتاب عالم سمیت پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کارکنان شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی کے باجود آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کنونشن کا انعقاد کیا تھا اور اس دوران آفتاب عالم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی تھی۔
آفتاب عالم کی ہائیکورٹ گیٹ سے گرفتار کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او شرقی کو طلب کرلیا۔
جسٹس اعجاز انور نے سیکیورٹی افسر سے استفسار کیا کہ آفتاب عالم کو کس نے گرفتار کیا ہے؟جس پر سیکیورٹی افسر نے کہا کہ میں چیف جسٹس کی عدالت میں تھا، ایس ایچ او شرقی سے پوچھا وہ کہتے ہیں ہمارے پاس نہیں ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پولیس کو کچھ پتہ نہیں ہوتا، ایس ایچ او شرقی سے کہیں کہ بندہ پیش کریں، ان کی اپیل ہمارے پاس لگی ہے، کیا اس کو نااہل کریں، ان کو گرفتار پیش کریں، لیکن ابھی پیش کریں۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل