فاسٹ بولر شاہنواز دہانی

پیرس اولمپکس میں 400 میٹر دوڑنے کا سوچ رہا ہوں: شاہنواز دهانی

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں 400 میٹر کی ریس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں 400 میٹر کی ریس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں، کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وکٹیں لینے کے بعد شاہنواز دھانی کی خوشی کے اظہار کے طور پر دوڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

یہ بھی پڑھیں: عمران طاہر کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی دوڑے تو امپائر علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن دھانی بھاگتے ہوئے، گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ کے پاس پہنچ گئے اور سر ویون رچرڈز سے داد وصول کی۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

شاہنواز دہانی کے اس عمل کو جہاں کمنٹیٹرز اور گراؤنڈ میں میچ دیکھنے والے شائقین نے پسند کیا وہیں سوشل میڈیا پر بھی فاسٹ بولر کے انداز کے چرچے ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہنواز دہانی نے گزشتہ پی ایس ایل سیزن 6 سے اپنی خوش میزاجی اور چوٹکلوں کی وجہ سے اپنی مداحوں میں کافی پزیرائی حاصل کی ہے۔