پیشی بھگتا کر جانے والا ایف سی اہلکار قتل، ساتھی زخمی

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ رحمان بابا میں پیشی بھگتنے والے ایف سی اہلکار کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا، دونوں ایف سی اہلکار قلعہ باڑہ افورٹ میں تعینات تھے جو عدالت میں پیشی کے بعد واپس باڑہ جا رہے تھے، واقعہ کو دیرینہ قتل و مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق واقعہ رنگ روڈ پر پینتھر سی این جی پمپ کے قریب پیش آیا ہے جہاں ملزموں کی فائرنگ سے نواب علی ولد شاہ ولی جاں بحق جبکہ فضل دیان ولد مختیار باچہ زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
مقتول کے بہنوئی رحم دل کی مدعیت میں ملزم شاہد ولد امیر حسن، آصف الدین ولد جلال اور ضیاء الدین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول ایف سی اہلکار نواب علی کی ملزموں کے ساتھ قتل و مقاتلے کی دشمنی تھی اور مقتول کے خلاف بھی 302کے تحت ایف آئی آر درج تھی، دونوں ایف سی اہلکار چھٹی پر تھے اور مقتول اپنے دوست کے ہمراہ چارسدہ کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس باڑہ سنگو جا رہا تھا جہاں رنگ روڈ پر انہیں نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شرو ع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ