چائے کے باغ

چائے سے منع کرنے والے احسن اقبال چائے کے باغ میں

مانسہرہ( نمائندہ مشرق )چائے کم پینے کامشورہ دینے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چائے کے باغ میں پہنچ گئے اورمشورہ دیاہے کہ ہم نے پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے توہمارے زرعی شعبہ اور صنعتوں کو بھی محنت کرنا ہوگی۔

مانسہرہ میں چائے کے تحقیقی انسٹیٹیوٹ شنکیاری میں چائے کے باغ کے معائنہ کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غذائی اجناس سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے زرعی ملک ہونے کے باوجود جو اجناس ہم درآمد کررہے تھے ہمیں زراعت میں ایک برآمدی ملک بننا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  ‏شانگلہ، چینی باشندوں کی گاڑی پر دہشتگرد حملہ، 6 افراد جاں بحق

پاکستان میں اس وقت مانسہرہ، سوات اور آزاد کشمیرمیں کل ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ چائے کے لئے موزوں ہے، چہاں دوسرے ممالک کی چائے کا ایک نام ہے تو پاکستانی چائے کا بھی نام ہوناچاہئے۔

اب ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے پاکستان کو چائے میں خود کفیل بنائیں گے۔پاکستان ٹی بورڈ کی تشکیل نو کی جانب بھی غور کریں گے۔انہون نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس سمیت سرکاری طور پر مہمانوں کی تواضع پاکستانی قہوے سے کی جائے گی قبل ازیں ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالوحید خان نے سٹیشن سے متعلق بریفنگ دی ۔

مزید پڑھیں:  نادرا سے27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق

اس موقع پر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کے چیئرمین جی ایم علی، وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی، ایم پی اے سردار محمد یوسف،صحافی اختر نعیم اور میاں محمد حسین بھی موجود تھے۔