چارسدہ بلدیاتی انتخابات

چارسدہ ، بلدیاتی انتخابات میں 2526 امیدوار حصہ لینگے

ویب ڈیسک : چارسدہ میں بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 2526 امیدوار حصہ لینگے۔ سب سے زیادہ امیدوار جنرل کونسلر کے نشست کے لئے سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے 146 ویلج کونسلوں سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 2526 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق چارسدہ میں تحصیل تنگی کی نظامت کے لئے 18 تحصیل شبقدر کے لئے 15 اور چارسدہ کے لئے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں اسی طرح چارسدہ میں جنرل کونسلران کی 438 نشستوں کے لئے 1367 امیدوار سامنے آئے ہیں اسی طرح خواتین کی نشست کے لئے 273 ، کسان کے لئے 451 ، یوتھ کے لئے 381 اور اقلیتی نسشت کے لئے صرف 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند