چارٹر آف ڈیموکریسی کو ہر صورت قائم رکھنا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پالیسی کے حوالے سے ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن چارٹر آف ڈیموکریسی کو ہر صورت قائم رکھنا ہے۔
امریکا اور بھارتی سربراہان کی ملاقات کے بعد ایک بیان آیا ہے، دفتر خارجہ کی طرف سے بھی اس کا جواب آئے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں دنیا کی سیاست سے تھوڑا دور رہنا ہوگا اور اندرونی معاملات درست کرنا ہوں گے، پاکستان پہلے اور آج بھی اپنے بل بوتے پر کھڑا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ اس مسئلے کو دنیا کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، یہ ایک مشترکہ مسئلہ ہے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہماری ہیں، ہم کیوں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہیں گے؟

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک